ماہ نور شیخ نے اداکارہ ثنا جاوید کیساتھ کام کو برا تجربہ قراردیدیا
لاہور(شوبزڈیسک اداکارہ و ماڈل ماہ نور شیخ نے اداکارہ ثنا جاوید کے روئیے سے متعلق اپنا تجربہ بیان کر تے ہوئے کہا کہ۔۔۔
مجھے ایک ٹی وی کمرشل میں ثنا جاوید کے ساتھ کام کرنے کے دوران برا تجربہ ہوا، میں کمرشل میں ثنا جاوید کے ساتھ دوستوں کا کردار ادا کر رہی تھی جبکہ دو دیگر لڑکیاں بھی میرے ساتھ موجود تھیں۔ماہ نور شیخ نے بتایا کہ مجھے ثنا جاوید کے ساتھ ایک مشترکہ وینیٹی روم دیا گیا تھا، جس کے درمیان صرف ایک پارٹیشن تھا، ثنا جاوید نے کمرے میں داخل ہوتے ہی مجھے دیکھا اور پیچھے ہٹتے ہوئے کہا کہ یہ میرے ساتھ نہیں بیٹھ سکتیں، انہیں باہر نکالو، میں اکیلی بیٹھوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments