رتیش دیش مکھ کے پاس پیسے ختم ،پاپا رازی سے 100روپے لے لئے
ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے اداکار رتیش دیش مکھ نے حال ہی میں میڈیا اور فوٹو گرافرز کے ساتھ اپنے تعلقات پر بات کرتے ہوئے ایک انتہائی دلچسپ اور یادگار قصہ شیئر کردیا۔
رتیش نے ایک انٹرو یو میں بتایا کہ ایک بار وہ گاڑی پارک کر رہے تھے اور انہیں پارکنگ کی فی سیکنڈ ادائیگی کیلئے نقد رقم کی اشد ضرورت تھی لیکن ان کے پاس پیسے نہیں تھے ۔ ایسے میں وہاں موجود ایک پاپارازی نے اپنی جیب سے 100 روپے نکال کر ان کی مدد کی۔اداکار کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں ستارے اور فوٹو گرافرز ایک دوسرے کا سہارا ہیں جبکہ میں میڈیا پرسنز کی ہمیشہ سے عزت کرتا ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments