گینگز آف واسع پور نے زندگی بدل دی:نوازالدین صدیقی

گینگز آف واسع پور نے زندگی  بدل دی:نوازالدین صدیقی

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ فلم گینگز آف واسع پور کی ریلیز کے بعد میری زندگی اور کیریئر یکسر بدل گئے اور مجھے تقریبا 200فلموں کی پیشکش ہوئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں نوازالدین صدیقی نے بتایا ہے کہ فلم کی ریلیز کے بعد بڑی تعداد میں سکرپٹس میرے پاس آئے اور مجھے معاوضہ اور شوٹنگ کی تاریخیں خود طے کرنے کی پیشکش کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ بعض افراد نے مجھے خالی چیک تک دئیے اور کہا کہ میں اپنی مرضی کی رقم اور دستیاب تاریخیں خود درج کر دوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...