صبا قمر کے کام نے میرے فنی سفر پر گہرا اثر ڈالا :اقرا عزیز

صبا قمر کے کام نے میرے فنی سفر پر گہرا اثر ڈالا :اقرا عزیز

کراچی (این این آئی) پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے کہا ہے کہ اداکارہ صبا قمر کے کام نے میرے فنی سفر پر گہرا اثر ڈالا ہے ۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر اقرا عزیز نے صبا قمر کی ایک ویڈیو ری شیئر کی ہے ، جس میں صبا قمر نے ایک تقریب کے دوران اقرا عزیز کے فن سے وابستگی اور ان کے کام میں نظر آنے والے جذبے اور شدت کو سراہا ۔صبا قمر کے الفاظ سے متاثر ہو کر اقرا عزیز نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر لکھا کہ آپ کو واقعی اندازہ نہیں کہ آپ کے الفاظ میرے لیے کتنی اہمیت رکھتے ہیں، آپ ان بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہیں اس ملک کے لوگوں کو دیکھنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور میں طویل عرصے سے آپ کو سراہتی آئی ہوں اور آپ کو دیکھ کر میں نے بہت کچھ سیکھا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...