سپرسٹارالو ارجن کی فلم نے ریلیز سے قبل ہی عالمی ریکارڈ بنا دیا

سپرسٹارالو ارجن کی فلم نے ریلیز  سے قبل ہی عالمی ریکارڈ بنا دیا

ممبئی (این این آئی)بھارتی تامل فلموں کے سپر سٹار الو ارجن اور ہدایت کار ایٹلی کی نئی فلم ‘‘راکا’’ نے ریلیز سے قبل ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق الو ارجن کی فلم‘‘ راکا ’’میں 37 اداکاروں کو ایک ساتھ ریکارڈ کرکے ریئل ٹائم میں سب سے زیادہ لوگوں کی موشن کیپچرنگ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا گیا ہے ۔فلم ساز ادارے نے ایکس پر یہ اپ ڈیٹ شیئر کی۔تصویر میں الو ارجن کو ڈائریکٹر کے ہمراہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ تھامے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کیپشن میں لکھا تھا کہ تاریخ رقم ہو گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...