سنی کوشل اور ازابیل کیف محبت کی راہ پر چل پڑے
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کے بھائی سنی کوشل اور کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف محبت کی راہ پر چل پڑے ،دونوں آج کل اکثر جگہوں پرایک ساتھ دیکھے جاتے ہیں ۔
دونوں کے تعلقات اس وقت سامنے آئے جب سنی کوشل نے سوشل میڈیا پر ترکی میں چھٹیوں کی تصاویر شیئر کیں۔صارفین نے نوٹ کیا کہ ان کی بعض تصاویر میں نظر آنے والے مقامات اور مناظر ازابیل کیف کی پہلے شیئر کی گئی پوسٹس سے ملتے جلتے ہیں جس پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں ۔ دونوں میں سے کسی نے بھی اب تک ان ڈیٹنگ کی افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments