دولت میں بڑی کمی ،شاہ رخ پھر بھی امیرترین بھارتی اداکار
ممبئی(شوبز ڈیسک )بھارتی اداکارہ شاہ رخ خان کی دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی ہونے کے باوجود بھی وہ بھارت کے امیر ترین اداکار برقرا ہیں۔۔۔
ہورون انڈیا کی دولت مندوں کی فہرست برائے 2026 کے مطابق کنگ خان کی دولت کی مجموعی مالیت گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا 2490 کروڑ روپے کم ہو کر اب 10ہزار کروڑ روپے رہ گئی ہے ۔ شاہ رخ کے بعد امیتابھ بچن 4ہزارکروڑ، سلمان خان 3ہزارکروڑاور ہریتک روشن 2ہزار500کروڑکی دولت کے ساتھ دوسرے ، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔دولت میں نمایاں کمی کے باوجود شاہ رخ خان اب بھی بھارت کے امیر ترین اداکار ہیں۔شاہ رخ خان ان دنوں اپنی نئی فلم کنگ پر کام کر رہے ہیں، جو 24 دسمبر کو ریلیز ہوگی، فلم میں دیپیکا پڈوکون، ان کی بیٹی سہانا خان اور ابھیشیک بچن بھی نظر آئیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments