ایشور ٹھاکر گردے کی بیمار ی میں مبتلا ،بہن نے مدد کی اپیل کردی
ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی اداکار و کامیڈین ایشور ٹھاکر گردے کی بیماری کی وجہ سے ممبئی کے علاقے تھانے کے ایک ہسپتال میں داخل کرا دئیے گئے ۔۔۔
ان کی بہن کے مطابق ایشور ٹھاکر کو کوویڈ لاک ڈاؤن سے تین مہینے پہلے 2020 میں پاؤں کے زخم سے بیماری شروع ہوئی کیونکہ وہ شوگر کے مریض ہیں، اس لئے زخم ٹھیک نہیں ہوا اور اب انفیکشن ان کے پورے جسم میں پھیل گیا ہے ۔ ہم نے ان کی دیکھ بھال پر جو کچھ تھا خرچ کر دیا، اب ہمیں مدد کی ضرورت ہے ۔54 سالہ ایشور ٹھاکر غیر شادی شدہ ہیں اور ان کی والدہ اور چھوٹی بہن ان کی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments