اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف مظاہرہ اداکارہ سوزن اور ہینا گرفتار

اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف مظاہرہ اداکارہ سوزن اور ہینا گرفتار

نیویارک (شوبزڈیسک)نیویارک میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف مظاہرہ کرنے والوں میں شامل امریکی اداکاراؤں سوزن سرینڈن اورہینا آئن بائنڈر کو گرفتار کرلیاگیا۔

 مظاہرہ ’’جیوش وائس فار پیس‘‘ کے زیر اہتمام نیتن یاہو کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پر کیا گیا۔ مظاہرین نے ’’اسرائیل کو اسلحہ دینا بند کرو‘‘اور ’’نسل کشی ختم کرو‘‘ کے  (صفحہ5بقیہ نمبر) نعروں والے بینرز اٹھا رکھے تھے ۔عالمی خبررساں ادارے کی فوٹیج میں نیویارک پولیس کے اہلکاروں کو سوزن سرینڈن کو ہتھکڑیاں لگاتے دیکھا گیا جبکہ نیویارک پوسٹ کے مطابق ہینا آئن بائنڈر کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ۔نیویارک پولیس کے ترجمان کے مطابق اہلکاروں نے ایک غیر مقررہ مظاہرے کی اطلاع پر کارروائی کی، جہاں مظاہرین ایک چوراہے کو آمدورفت کے لئے بند کئے ہوئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...