گووندا جس کے ساتھ بھی ہیں بس خوش رہیں:سنیتا آہوجا

گووندا جس کے ساتھ بھی ہیں  بس خوش رہیں:سنیتا آہوجا

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے شوہر اور ان کی نئی فرینڈ و ساتھی اداکارہ کومل رانی سوارنکر کے ایک ساتھ پوجا میں شرکت کرنے پر خاموشی توڑ دی۔

سنیتا آہوجا نے کہا کہ وہ نہ گووندا اور نہ ہی ان کی ساتھی اداکارہ کے بارے میں کچھ کہنا چاہتی ہیں۔ گووندا خوش نظر آرہے ہیں، وہ جس طرح زندگی گزارنا چاہتے ہیں گزاریں، ان کی بس یہی دعا ہے کہ وہ جہاں اور جس کے ساتھ بھی ہوں خوش رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اب ان کی تمام تر توجہ اپنے کام پر ہے اور وہ بار بار کسی تنازع کا حصہ نہیں بننا چاہتیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...