بالی ووڈ کی امیر ترین شخصیت امیتابھ یا خانز نہیں بھوشن کمار قرار
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ میں جب بھی بے پناہ دولت اور مالی کامیابی کا ذکر ہوتا ہے تو ذہن میں شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان یا پھر امیتابھ بچن کا نام آتا ہے۔
لیکن تاز ترین مالیاتی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کا سب سے امیر ترین فرد کوئی اداکار نہیں ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی سیریز میوزک اور فلمی کمپنی کے چیئرمین بھوشن کمار اس وقت بالی ووڈ انڈسٹری کے امیر ترین شخص ہیں۔ ٹی سیریز کو بلندیوں پر پہنچانے والے بھوشن کمار کی کل اثاثہ جات کی مالیت تقریباً 36 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments