ٹرولنگ کرنا ہمارا نیا قومی کھیل بن چکا ہے :فیضان شیخ

ٹرولنگ کرنا ہمارا نیا قومی  کھیل بن چکا ہے :فیضان شیخ

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار و میزبان فیضان شیخ نے آن لائن ہراسانی اور ٹرولنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین سے دوسروں پر ذاتی حملوں سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے ۔

فیضان شیخ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں طنزیہ انداز میں لکھا کہ ٹرولنگ کرناہمارا نیا قومی کھیل بن چکا ہے ، نئے آنیوالے فنکار ہوں، تجربہ کار اداکار، قومی ہیرو یا کسی کے لباس اور شکل و صورت، سب ہی کو ٹرول کیا جا رہا ہے ۔ ٹرولنگ ذہانت پر مبنی مذاق نہیں بلکہ مزاح کے پردے میں چھپی ہوئی سفاکی ہے ، براہ مہربانی آن لائن ہراسانی بند کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...