فلم منا بھائی ایم بی بی ایس کے اداکار وشال ٹھاکر 10 سال سے لاپتہ
ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ کی 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم منا بھائی ایم بی بی ایس کے اداکار وشال ٹھاکر گزشتہ 10 سال سے لاپتہ ہیں اور اب تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
اداکار 31 دسمبر 2015 کی رات گھر سے نکلے تھے اور یکم جنوری 2016 کو ان کی آخری لوکیشن ممبئی کے قریب گھوڑبندر روڈ پر ملی۔ لاپتہ ہونے سے چند ماہ پہلے وشال کی گرل فرینڈ نے ان پر ریپ اور تشدد کے الزامات عائد کئے تھے لیکن بعد میں شکایت واپس لے لی تھی۔ وشال ٹھاکر کی والدہ درگا ٹھاکر کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایک دن ان کا بیٹا ضرور واپس آئے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments