میں زندگی کی 70بہاریں دیکھ چکی ہوں:بشریٰ انصاری

میں زندگی کی 70بہاریں  دیکھ چکی ہوں:بشریٰ انصاری

لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بتایا ہے کہ میری عمر 70 برس ہے اور مجھے اپنی عمر بتانے میں کوئی عار محسوس نہیں ہوتی۔

ایک حالیہ تقریب میں عمر نہ چھپانے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں فخر کے ساتھ بتاتی ہوں کہ میں زندگی کی 70 بہاریں دیکھ چکی ہوں۔اداکارہ نے بتایا کہ میں نے کبھی اپنی عمر نہیں چھپائی، ایک مرتبہ کسی نے مجھ سے سوال کیا کہ میں اپنی عمر کیوں بتا دیتی ہوں، جس پر میں نے جواب دیا کہ میری کون سی فلمیں چل رہی ہیں کہ میں اپنی عمر چھپاتی پھروں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...