انجلینا جولی نے دنیا کی توجہ غزہ کی تباہی کیطرف دلا دی

انجلینا جولی نے دنیا کی توجہ غزہ کی تباہی کیطرف دلا دی

لاس اینجلس (آئی این پی) ہالی ووڈ سٹار انجلینا جولی نے ایک بار پھر دنیا کی توجہ غزہ کی تباہی کی طرف دلا دی۔

تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر شیئر کرتے ہوئے انجلینا جولی نے کہا ہے کہ غزہ میں پورے پورے علاقے ملبے میں تبدیل ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں گھر، سکول، ہسپتال، سڑکیں اور بنیادی سہولتیں کچھ باقی نہیں رہا۔انجلینا جولی نے خبردار کیا کہ سردی کی آمد سے قبل غزہ کے 94 فیصد لوگوں کو پناہ اور ضروری سامان کی ضرورت ہے ۔واضح رہے کہ اس پہلے بھی امریکی اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ غزہ فلسطینیوں اور ان کی مدد کرنے والوں کی اجتماعی قبر بن چکا ہے ۔انجلینا جولی کے بیان پر انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...