سکیورٹی خدشات، امریکی گلوکارہ ایلا لینگلی کا ٹلسا میں کنسرٹ منسوخ

سکیورٹی خدشات، امریکی گلوکارہ ایلا  لینگلی کا ٹلسا میں کنسرٹ منسوخ

ٹلسا (شوبز ڈیسک )امریکی گلوکارہ ایلا لینگلی نے امریکی شہر ٹلسا میں عین وقت پر اپنا کنسرٹ منسوخ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 27 سالہ ایلا لینگلی نے ایک روز قبل کنسرٹ منسوخ کرنے کی وجہ سنگین سکیورٹی خطرہ بتایا ہے ۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا ہے کہ میرے مداحوں، وینیو کے عملے اور میری ٹیم کی حفاظت سے متعلق سکیورٹی کے سنگین خطرے کے پیشِ نظر کنسرٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ انتہائی مشکل تھا،میں کسی کو بھی خطرے میں ڈالنا نہیں چاہتی ۔پولیس کے مطابق حکام کو فون کال پر کنسرٹ کے دوران نقصان پہنچانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...