بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافرچلتی ریل سے کود گئے

بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافرچلتی ریل سے کود گئے

بارہ بنکی(نیٹ نیوز)بھار ت میں ایک تیز رفتار ٹرین سے مسافروں کی بڑی تعداد نے چھلانگ لگا دی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ، جس میں مسافر چھلانگیں لگا کر ٹرین سے باہر آ رہے ہیں، یہ ویڈیو بھارتی ریاست اتر پردیش بارہ بنکی کی ہے ، جہاں دوپہر کے وقت ٹرین میں ٹکٹ چیکر کی پولیس کے ہمراہ آمد کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافر گرفتاری اور جرمانے کے خوف سے ریل سے باہر کودنے لگے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایودھیا سے لکھنو جانے والی ٹرین جیسے ہی رسولی سٹیشن پر کچھ دیر رکنے کے بعد وہاں سے روانہ ہوئی تو یہ واقعہ پیش آیا ،بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالوں نے ٹرین سے چھلانگیں لگادیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں ، کچھ مسافروں نے خود کو ٹرین کے واش روم میں بند کر لیا لیکن انہیں باہر نکال کر جرمانہ کردیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...