گندم، سیب اور گاجرکی غذائیت 50فیصد کم ہوگئی

گندم، سیب اور گاجرکی غذائیت 50فیصد کم ہوگئی

لندن(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گندم، سیب اور گاجروں میں 1960 کی دہائی کے مقابلے میں غذائیت کی مقدار نصف رہ گئی ہے ۔

مٹی کے معیار میں گراوٹ کے باعث پھلوں اور سبزیوں میں موجود غذائی اجزا کی مقدار میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔ڈیپ سائنس وینچرز کے محققین کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق آج لوگوں کو پوٹاشیم، میگنیشیم اور کاپر جیسی معدنیات کی اتنی ہی مقدار حاصل کرنے کیلئے 60 سال پہلے کے مقابلے میں دوگنی مقدار میں پھل اور سبزیاں کھانے کی ضرورت ہے ۔مطالعے میں محققین کے علم میں یہ بات آئی کہ گاجر، سیب اور مٹر جیسی غذاؤں میں بھی کئی اہم غذائی اجزا کی مقدار 20 سے 50 فی صد تک کم ہو چکی ہے جس کے باعث معدنیات کی مقدار پوری کرنے کیلئے کھانے کی مقدار بھی دوگنا بڑھاناہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...