ماؤنٹین بائیک رائیڈرکی 12.46فٹ بلندی سے چھلانگ
ویانا (نیٹ نیوز)آسٹریا کے ماؤنٹین بائیک رائیڈر ماریو نیوراؤٹر نے بلند پلیٹ فارم سے سائیکل چلا کر نیچے رکھے چھوٹے سے گتے کے ڈبے کو پچھلے ٹائر سے کچل کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
ماریو نیوراؤٹر نے بائیک ری پبلک سولڈن فیسٹیول کے دوران 12.46 فٹ بلند پلیٹ فارم سے بائی سائیکل نیچے اتاری اور درست نشانہ لگاتے ہوئے پچھلا ٹائر ایک چھوٹے سرخ ڈبے پر رکھ کر اسے کچل دیا۔اس کامیابی کے نتیجے میں ان کا نام بائی سائیکل سے کسی ہدف پر بلند ترین عمودی ڈراپ کے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا ہے ۔گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے ماریو نیوراؤٹر نے کہا کہ یہ کرتے وقت انہیں خوف محسوس نہیں ہو رہا تھا، وہ جانتے تھے کہ ڈبے کو درست نشانہ بنانا مشکل ہوگا اور میں نے اس مخصوص اسٹنٹ کی باقاعدہ طور پر کوئی مشق نہیں کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments