پیسے لے کر خود کو گھمانے والی چینی سٹریمر کے چرچے

پیسے لے کر خود کو گھمانے والی چینی سٹریمر کے چرچے

بیجنگ (نیٹ نیوز)آن لائن ناظرین کو تفریح فراہم کرنے کیلئے چینی خاتون سٹریمر نے انوکھا طریقہ اپنا لیا جہاں لوگ پیسے دے کر اسے کرسی پر گھومنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔

سٹریمر فانچی جیانگ یی نے اپنے لائیو سٹریم میں ناظرین کو یہ سہولت دی کہ وہ ساڑھے 7 ڈالر ادا کر کے اس کی کرسی گھما سکتے ہیں۔یہ دلچسپ اور قدرے عجیب تجربہ ناظرین میں مقبول ہو گیا، یہاں تک کہ ایک موقع پر وہ اسے تقریباً مسلسل گھماتے رہے ۔اس غیر معمولی انداز نے آن لائن صارفین کی توجہ حاصل کی ہے اور یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ لائیو سٹریمنگ کی دنیا میں ناظرین کو متوجہ کرنے کے لئے تخلیق کار کس حد تک منفرد طریقے اپنا سکتے ہیں۔صارفین اس سٹریمر کی ویڈیو ز پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں جبکہ کئی افراد نے اسے پاگل پن قرار دیتے ہوئے اسے ایسا کرنے سے منع بھی کردیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...