امریکی اداکار کیگن ایلن کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا،تشددسے چہرہ لہولہان

امریکی اداکار کیگن ایلن کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا،تشددسے چہرہ لہولہان

لاس اینجلس (شوبزڈیسک)ہالی ووڈ اداکار کیگن ایلن کو مغربی ہالی ووڈ کے علاقے میں گروسری سٹور کے باہر گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا، ڈاکوؤں نے انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

 اس واقعہ کے بعد 37 سالہ اداکار کا کہنا ہے کہ ویسٹ ہالی ووڈ اب محفوظ علاقہ نہیں رہا،مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی، وہ ایک گھڑی میں مجھے قتل بھی کرسکتے تھے ۔ایک ڈاکو نے کیگن ایلن کے سر پر پستول کے دستے سے کئی بار وار کئے جبکہ دوسرے نے انہیں چاقو کی نوک پر یرغمال بنائے رکھا۔ کیگن ایلن نے سارے واقعہ کی داستان سوشل میڈیا پر بتائی اور اپنے خون آلود چہرے کی ویڈیو شیئر کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...