اچھا انسان بننے کیلئے حساس دل ہوناچاہئے :انمول بلوچ
لاہور (شوبزڈیسک)اداکارہ انمول بلوچ نے کہا ہے کہ اچھا انسان بننے کیلئے ایک حساس دل کا ہونا بہت ضروری ہے ، پرامن ماحول کیلئے اپنے اندر قوت برداشت پیدا کرنا پڑے گی۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا ہمارے معاشرے میں برداشت کا کلچر ختم ہوتاجارہا ہے ، آج کل کے نازک دور میں پرامن ماحول کیلئے اپنی اندر قوت برداشت پیدا کرنا ہوگی۔ انمول بلوچ نے کہا اچھا انسان بننے کیلئے ایک حساس دل ہوناچاہئے ، لوگ اپنی سوچ کے خلاف کوئی بات سننے کو تیار نہیں جس کی وجہ سے تلخیاں بڑھ جاتی ہیں۔ ایک سوال پر اداکارہ نے کہا میں نے ہمیشہ سے ہی معیاری کام کو ترجیح دینے کی کوشش کی ہے کوشش ہوگی لوگ مجھے ورسٹائل اداکارہ کے طور پر یاد رکھیں اورمیری کوشش ہے کہ کوئی ایسا کردار مل جائے جس میں اپنی صلاحیتوں سے ہمیشہ کے لئے امرہوجاؤں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments