سلمان خان کے بیڈ روم میں نظر نہ آنے والی نادیدہ قوت موجود
ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے بیڈروم میں کسی نادیدہ قوت کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے ۔
انہوں نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کے کمرے میں کسی ایسی چیز کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے جو کبھی نظر نہیں آئی۔اداکار نے بتایا کہ میں بیڈروم میں کبھی اکیلا نہیں رہا، وہاں ہمیشہ میرے ساتھ کوئی ایسا شخص موجود ہوتا تھا جسے میں نے کبھی دیکھا نہیں تھا، صرف اس کے بارے میں سنا تھا۔ جب بھی میں اس کمرے سے باہر نکلتا تو بتیاں جلنے اور بجھنے لگتیں، الماریاں خود بخود کھل جاتیں اور میوزک سسٹم خود ہی چل پڑتا تاہم میں خوفزدہ نہیں ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments