کیریئر کے ابتدا میں لوگ مجھے مغرور سمجھتے تھے :ایشا دیول
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ ایشا دیول نے اعتراف کیا ہے کہ فلمی کیریئر کے ابتدائی دنوں میں لوگ مجھے مغرور سمجھتے تھے۔۔
،ایشا دیول نے کہا کہ ابتدائی دنوں میں میں نے مختلف رسائل میں اپنے بارے میں پڑھا کہ میں بہت مغرور ہوں، یہ ایک ایسا لفظ تھا جو اکثر پڑھنے کو ملتا تھا،جو لوگ مجھے جانتے تھے ، وہ میری اصل شخصیت سے واقف تھے ، تاہم اگر لوگ مجھے مغرور سمجھتے تھے تو اس میں بھی ایک فائدہ تھا کیونکہ اس تاثر کے باعث زیادہ لوگ میرے پاس آ کر بات چیت کرنے کی کوشش نہیں کرتے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments