تہرے قتل کا مقدمہ مقتول کی بہن کی مدعیت میں ماں بیٹے سمیت 4 افراد کیخلاف درج

تہرے قتل کا مقدمہ مقتول کی  بہن کی مدعیت میں ماں بیٹے  سمیت 4 افراد کیخلاف درج

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)پولیس تھانہ ستیانہ نے تہرے قتل کا مقدمہ مقتول کی بہن کی مدعیت میں ماں بیٹے سمیت چار افراد کیخلاف درج کر لیا۔

 تاندلیانوالہ میں امیراں نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھائی جاوید اور وقاص، علی پیراں کے ہمراہ موٹر سائیکلوں پر تھانہ صدر کے مقدمہ قتل کے سلسلے میں گاؤں جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار شہادت اور علی نے فائرنگ کرکے جاوید، وقاص اور علی پیراں کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔ پولیس تھانہ ستیانہ نے مقتول جاوید کی بہن امیراں بی بی کی مدعیت میں ماں بیٹے سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...