اداکار ڈیوڈ ویلیمز پر کمسن لڑکیوں کی جنسی گرومنگ کا الزام
لندن (این این آئی)برطانیہ کے کامیڈین ڈیوڈ ویلیمز پر کمسن لڑکیوں کی جنسی گرومنگ کا الزام، پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق اداکار پر الزام ہے کہ اس نے اپنی مقبولیت کو سکول کی بچیوں کی گرومنگ کیلئے استعمال کیا۔55 برس کے اداکار پر پندرہ برس کی ایک لڑکی کو جنسی حملے کا نشانہ بنانے ، او لیول کی بچی کو بھی نشانہ بنانے اور کئی دیگر کو ہراساں کرنے کے الزامات کا سامنا ہے ۔ بریٹنز گاٹ ٹیلنٹ کے سابق جج نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا، کہا کہ وہ جنسی درندہ نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments