گاندھی فیملی پر تنقید، کنگنا رناوت کے خلاف مقدمہ درج
ممبئی(شوبز ڈیسک)اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف گاندھی خاندان سے متعلق متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مقدمہ جمعہ 13 نومبر کو شملہ میں ایک مقامی شہری اور ریٹائرڈ کیپٹن اتل شرما کی شکایت پر درج کیا گیا۔ شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا ہے کہ کنگنا کے بیان اشتعال انگیز ہیں اور ان سے عوامی امن و امان متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔شکایت میں کہا گیا ہے کہ کنگنا رناوت نے 10 نومبر کو اپنے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی اور ان کے بیٹوں سنجے گاندھی اور راجیو گاندھی کی اموات سے متعلق متنازعہ اشارے کیے گئے تھے ۔ پوسٹ میں سونیا گاندھی کے حوالے سے استعمال کیے گئے الفاظ پر بھی اعتراض اٹھایا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments