یوٹیوبر رابعہ فیصل کی شوبز انڈسٹری میں انٹری
لاہور(شوبز ڈیسک)یوٹیوب چینل سسٹرولوجی سے شہرت حاصل کرنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر رابعہ فیصل اب اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔
پانچ بہنوں پر مشتمل سسٹرولوجی فیملی نے یوٹیوب سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا، تاہم اب تمام بہنیں سوشل میڈیا کے ساتھ انفرادی کیریئر پر بھی توجہ دے رہی ہیں۔ رابعہ فیصل ایک نجی ٹی وی چینل کے آنے والے ڈرامے بے حس سے اداکاری کا آغاز کریں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments