بھارتی اداکار شرد کپور کی افسوس ناک حالت دیکھ کر مداح افسردہ
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ فلم جوش میں شاہ رخ خان کے ساتھی اداکار شرد کپور کی حالیہ تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں شرد کپور انتہائی خراب حالت میں نظر آئے ، جس کے بعد کی صحت اور مالی حالات سے متعلق چہ میگوئیاں کی جارہی ہیں۔ ویڈیو میں شرد کپور اپنے چار پالتو کتوں کی منتقلی کے موقع پر جذباتی دکھائی دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد مداحوں نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments