مجھے خود بھی اپنی شادی کا علم نہیں، صبا قمر کی تردید
لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی سے متعلق زیرِ گردش افواہوں پر دلچسپ انداز میں خاموشی توڑ دی۔
انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے دسمبر میں شادی سے متعلق وائرل خبروں کی تردید کر دی۔انسٹا سٹوری میں انہوں نے اپنی شادی سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے خود بھی اپنی شادی کا علم نہیں، اگر واقعی ایسا ہے تو مجھے بھی دعوت نامہ بھیجا جائے ۔اداکارہ نے بتایا کہ میرا مصروف شیڈول اس قدر بڑھ چکا ہے کہ مجھے گھر جانے اور سونے تک کا وقت نہیں مل رہا۔صبا قمر نے طنزیہ و مزاحیہ انداز میں لکھا ہے کہ مجھے کسی نے میری ہی شادی میں ابھی تک مدعو نہیں کیا ہے ، اگر یہ واقعی سچ ہے تو مجھے بھی شادی کا دعوت نامہ بھیج دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments