لاہور:مختلف علاقوں میں خاتون سمیت 3افرادکی خودکشی
ساندہ نوجوان ، نشتر خاتون ، گرین ٹاؤن میں 60سالہ شخص نے موت کو گلے لگایا
لاہور(کرائم رپورٹر)خاتون سمیت 3افراد نے خودکشی کر لی،تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقے سکول سٹاپ کے قریب 25 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ،متوفی کی شناخت سید محمد مدثر کے نام سے ہوئی ۔اس کے علاوہ نشتر کالونی کے علاقے میں43 ثمینہ نے گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا جبکہ گرین ٹاؤن کے رہائشی 60 سالہ شخص نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر موت کو گلے لگا لیا۔اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments