ڈجکوٹ :معمولی رنجش پر ہمسائے کی فائرنگ، 55 سالہ نوجوان قتل
ڈجکوٹ (نمائندہ دنیا)تھانہ روشن والا کے علاقے 252 ر،ب میں معمولی رنجش پر ہمسائے نے فائرنگ کرکے 55 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ فرمان جٹ نے ملزم اظہر کو اپنی حویلی میں بکریاں داخل کرنے سے منع کیا تھا، جس پر وہ مشتعل ہو گیا اور رپیٹر سے فائرنگ کر دی۔ دن دیہاڑے قتل کی واردات سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments