مبینہ پولیس مقابلے میں 18 کیسز میں مطلوب ملزم ہلاک
ملزموں نے سی سی ڈی پولیس پرفائرنگ کی ،جوابی کارروائی میں اخترماراگیا
گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا)مبینہ پولیس مقابلے میں 30 مقدمات کا ریکارڈ یافتہ اور 18 کیسز میں مطلوب ملزم ہلاک ہوگیا،بتایاگیاہے کہ انسپکٹر راشد اسلام اور سب انسپکٹر فرحان شیر کی قیادت میں سی سی ڈی پولیس ٹیم نے علاقے میں ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران مطلوب ملزم اختر بلوچ اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم اختر بلوچ تھانہ گڑھ مہاراجہ اور تھانہ احمد پور سیال کے علاقوں میں ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ایک پستول اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments