تھیٹر کی بحالی کیلئے معیاری ڈراموں کو فروغ دینا ہوگا:روبی انعم
لاہور( شوبزڈیسک ) تھیٹر کی سینئر اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ پاکستانی تھیٹر کی حقیقی پہچان اس کی معیاری کہانی، جاندار مکالموں اور مثبت تفریح میں ہے ، تھیٹر کی بہتری کے لیے اصلاحی اقدامات اور سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ سٹیج ڈراموں میں غیر معیاری جملوں اور غیر ضروری جگت بازی کی بجائے معاشرتی مسائل کو دلچسپ اور بامقصد انداز میں پیش کیا جانا چاہیے ۔ تھیٹر ایسا تفریحی پلیٹ فارم ہونا چاہیے جہاں خاندان کے تمام افراد اطمینان کے ساتھ ڈرامہ دیکھ سکیں۔ فنکاروں، پروڈیوسرز اور ڈرامہ نگاروں کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے ۔ نئے ٹیلنٹ کو مناسب مواقع فراہم کرنے کے ساتھ سینئر فنکاروں کے تجربات سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تھیٹر نہ صرف فنکاروں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرتا ہے۔ بلکہ معاشرے کی مثبت تربیت میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments