سوناکشی سنہا کی نازیبا تصاویر بنانیوالے ملزم کی رہائی کا حکم

سوناکشی سنہا کی نازیبا تصاویر بنانیوالے ملزم کی رہائی کا حکم

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہا کی نازیبا تصاویر کے تنازع میں نیا موڑ سامنے آیا ہے ۔

عدالت نے مبینہ ملزم کو پولیس کی تحویل میں دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ 39 سالہ اداکارہ کی شکایت پر باندرہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے دہلی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص آریان دیپک جین کو گرفتار کر لیا تھا۔بعد ازاں ممبئی کی عدالت نے گرفتاری کے طریقہ کار میں قانونی خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ملزم کی رہائی کا حکم دے دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...