عالیہ بھٹ ٹائم 100 نیکسٹ انڈیا کے کور کی زینت بنیں گی

عالیہ بھٹ ٹائم 100 نیکسٹ  انڈیا کے کور کی زینت بنیں گی

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو امریکی جریدے ٹائم کی پہلی ٹائم 100 نیکسٹ انڈیا کے کور کے لیے منتخب کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو بھارتی فلمی صنعت میں اپنے مؤثر کرداروں اور خواتین کے لیے زیادہ محفوظ اور مساوی پیشہ ورانہ ماحول کے فروغ کی مسلسل کوششوں کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا ہے ۔جریدے ٹائم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس فہرست کا اعلان کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کو بالی ووڈ کی ایک نمایاں شخصیت قرار دیا اور ان کے انڈسٹری میں سفر کو اجاگر کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...