الائچی کا اشتہار،اجے دیوگن اور فوڈ کمشنر کا پھڈا، قانونی جنگ شروع

الائچی کا اشتہار،اجے دیوگن اور فوڈ  کمشنر کا پھڈا، قانونی جنگ شروع

ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارت میں پان مصالحے کی تشہیر کیلئے متبادل مصنوعات کے نام استعمال کرنے کا معاملہ پرتنازع ہوگیا۔

اداکار اجے دیوگن اور مہاراشٹر کے فوڈ کمشنر کے درمیان ومل الائچی کے اشتہار پر قانونی اختلاف پیدا ہوگیا ، جس میں شاہ رخ خان اور ٹائیگر شروف بھی نظر آتے ہیں۔ فوڈ کمشنر کامؤقف ہے کہ ومل پان مصالحے کے برانڈ کے طور پر پہچانا جاتا ہے اورریاست میں پان مصالحے پر پابندی عائد ہے ۔ الائچی کے نام سے جاری کیا جانیوالا اشتہار دراصل پان مصالحے کی بالواسطہ تشہیر ہے ، فوڈکمشنرنے تینوں اداکاروں کو اشتہار بند کرنے کیلئے قانونی نوٹس بھیجا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...