ریمنڈ ڈیوس سی آئی اے کے خفیہ نیٹ ورک کا کنٹریکٹر تھا:امریکی اخبار

 ریمنڈ ڈیوس سی آئی اے کے خفیہ  نیٹ ورک کا کنٹریکٹر تھا:امریکی اخبار

امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ریمنڈڈیوس سی آئی اے کے خفیہ نیٹ ورک ’’گلوبل ریسپانس سٹاف ‘‘کا کنٹریکٹر تھا, ریمنڈڈیوس کی گرفتاری اور لیبیا میں امریکہ سفارت کار پر حملے نے اس انتہائی خفیہ نیٹ ورک کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے ۔

واشنگٹن( اے این این )واشنگٹن پوسٹ کے مطابق گلوبل ریسپانس سٹاف امریکہ کا خفیہ ترین سکیورٹی نیٹ ورک ہے جو حساس علاقوں میں جاسوسی کرنے والے اہلکاروں کی حفاظت پر مامور ہوتا ہے ، جی آر ایس کیلئے سابق کمانڈوز اور ریٹائرڈ فوجیوں کو ترجیح دی جاتی ہے پھر انہیں سی آئی اے اہلکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خصوصی تربیت دی جاتی ہے ۔رپورٹ کے مطابق لاہورمیں دو شہریوں کو قتل کرنے والاریمنڈڈیوس بھی جی آر ایس کا کنٹریکٹر تھا جو شہر کے راستوں سے واقفیت حاصل کر رہا تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں