68 ڈاکٹر نوکریوں سے برطرف

68 ڈاکٹر نوکریوں سے برطرف

محکمہ صحت پنجاب نے طویل عرصے سے غیر حاضر مزید 68 ڈاکٹروں کو نوکریوں سے برطرف کر دیا ہے ۔برطرف ہونے والے ڈاکٹروں میں گریڈ 18 کے 13 کنسلٹنٹ اور گریڈ 17 کے 55 میڈیکل آفیسر شامل ہیں۔

لاہور(دنیا نیوز)محکمہ صحت پنجاب نے طویل عرصے سے غیر حاضر مزید 68 ڈاکٹروں کو نوکریوں سے برطرف کر دیا ہے ۔برطرف ہونے والے ڈاکٹروں میں گریڈ 18 کے 13 کنسلٹنٹ اور گریڈ 17 کے 55 میڈیکل آفیسر شامل ہیں۔یہ ڈاکٹر دو سال سے غیر حاضر ہیں۔اس دوران محکمے نے متعدد بار نوٹس بھیجے مگر وہ حاضر نہ ہوئے۔اس سے پہلے 90 غیر حاضر ڈاکٹروں کو برطرف کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں