مو لا نا فضل الرحمن عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب چلے گئے
جے یو آئی کے امیر مو لا نا فضل الرحمن عمرہ کی ادائیگی کیلئے گزشتہ روز سعودی عرب چلے گئے ،
لاہور (سٹاف رپورٹر ) پارٹی تر جمان مو لا نا محمد امجد خان نے بتا یا کہ مو لا نا فضل الرحمن ایک ہفتہ سعودی عرب میں قیام کریں گے ، عمرہ ادا کر نے کے بعد مدینہ منورہ بھی جائیں گے اور روضہ رسول اقدسؐ پر حاضری دیں گے ۔مو لا نا کے ہمراہ مفتی ابرار بھی گئے ہیں ۔ مو لا نا فضل الرحمن/عمرہ