پاکستانی خفیہ ادارہ سکھ عسکریت پسندوں کو متحرک کرسکتا ہے ،بھارت

پاکستانی خفیہ ادارہ سکھ عسکریت پسندوں کو متحرک کرسکتا ہے ،بھارت

برطانیہ اور پاکستان میں موجود رہنما ببر خالصہ تنظیم کی مالی معاونت کررہے ہیں

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی حکومت نے نیا الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کا خفیہ ادارہ بھارت میں سکھ عسکریت پسندی کو دوبارہ متحرک کرنے کی کوشش کرسکتا ہے۔ بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ آر پی این سنگھ نے منگل کو لوک سبھا کے اجلاس میں بتایا کہ پاکستان کا خفیہ ادارہ سکھوں کی مالی اور اخلاقی معاونت کرکے خالصتان نواز عناصر کو بھارت مخالف سرگرمیوں پر ابھار سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان میں موجود رہنما ببر خالصہ تنظیم کی مالی معاونت کررہے ہیں جس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے لائن آف کنٹرول سمیت ملک کے اندر عسکریت پسندی سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی اقدامات بڑھا دیے ہیں اور انٹیلی جنس معلومات کا بھی تبادلہ کیا جارہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں