یوم ختم نبوت پر ملک میں جلسے ریلیاں ہزاروں افراد کی شرکت

یوم ختم نبوت پر ملک میں جلسے ریلیاں ہزاروں افراد کی شرکت

7ستمبر1974ء کے پارلیمنٹ کے تاریخی فیصلے کی یاد میں مذہبی جماعتوں کی اپیل پرتمام شہروں میں یوم ختم نبوت منایا گیا چناب نگر میں انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس شروع ،اعلیٰ عہدیداروں کے حلف میں عقیدہ ختم نبوت شامل کیا جائے :مفتی منیب

لاہور/چناب نگر(سٹاف رپورٹر/اپنے رپورٹر سے /جنرل رپورٹر سے /نمائندہ دنیا/ایجنسیاں)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں یوم ختم نبوت جوش وجذبے سے منایا گیا،عقیدہ ختم نبوت کے دفاع ،ایک مسلمان کیلئے اس کی اہمیت اور 7ستمبر1974ء کوختم نبوت پر پارلیمنٹ کے تاریخی فیصلے کی یاد میں مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام ملک بھرمیں جلسے ،ریلیاں،تقاریب اورکانفرنسوں کا اہتمام کیا گیا،جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اورفضا میں درودوسلام کی صدائیں گونجتی رہیں۔انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام مر کز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں 26ویں سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کا نفرنس روایتی جو ش و خروش سے شروع ہو گئی۔جس میں ملک بھرسے مجاہدین ختم نبوت کی قافلوں کی صورت میں آمد جا ری ہے ،چناب نگر کی فضاء نعرہ تکبیر اورختم نبوت زندہ بادکے نعروں سے گونج اٹھی۔ سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں ختم نبوت کے حوالے سے تما م چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے منعقد کیے گئے ۔سنی اتحادکونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے ختم ِ نبوّت کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی بدامنی میں قادیانیوں کا ہاتھ ہے ۔دوسری سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس فدایان ختم نبوت پاکستان کے زیر اہتمام ایوانِ اقبال میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس فدایان ختم نبوت کے سربراہ حافظ خادم حسین رضوی کی صدارت میں ہوئی، جنہوں نے صدارتی خطبہ میں کہا کہ قادیانیت کے خلاف تحریک چلانا جہاد ہے ۔ ناموس رسالت ﷺ اور ردِ قادیانیت کے لیے بڑے بڑے عہدوں پر قابض بد عقیدہ اور غیر مسلموں کو ہٹایا جائے ۔مفتی منیب الرحمان نے مطالبہ پیش کیا کہ صدر پاکستان کے حلف میں منکرین ختم نبوت اور چیف جسٹس کے علاوہ اعلی ٰعہدیداروں کے حلف میں بھی عقیدہ ختم نبوت کو شامل کیا جائے ۔مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کی اپیل پر صوبہ بھر میں یوم دفاع ختم نبوت منایا گیا۔پروفیسر حافظ عبدالستار حامد، میاں محمود عباس و دیگر نے دفاع ختم نبوت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کا دفاع فرض عین ہے ، منکرین کا تحریری، تقریری اور مباہلہ سمیت ہر سطح پر مقابلہ کریں گے ۔ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کے دورِ اقتدار میں لاہوری و قادیانی مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیئے جانے کے تاریخی دن کے حوالے سے عالمی مجلس تحفظ ختم ِنبوت ، عالمی مجلس احرار ِ اسلام ، انٹرنیشنل ختم ِنبوت موومنٹ اور متحدہ تحریک ختم ِنبوت رابطہ کمیٹی سمیت متعدد جماعتوں کی اپیل پر تمام مکاتب فکر نے جوش و خروش سے یوم ِ ختم ِنبوت منایا ،عالمی مجلس احرار ِ اسلام کے مرکزی دفتر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بر طانیہ ، جرمنی ، ڈنمارک ،اٹلی ، بیلجیئم اورکینیڈامیں مسلم کمیونٹی نے اجتماعات اور تقریبات منعقد کیں، مسلم ٹاؤن لاہور میں احرار کے مرکزی نائب امیر پروفیسر خالد شبیر احمد کی صدارت میں منعقدہ ختم ِنبوت کانفرنسسے خطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی محمد حسن اور دیگر علمائنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 7 ستمبر 1974 ئکو پارلیمنٹ میں مسلمانوں کو جو فتح نصیب ہوئی اُس کے پیچھے اہل حق اور اکابر احرار کی قربانیوں کی ایک لازوال داستان پنہاں ہے ۔جماعت اہلسنّت پاکستان کے زیراہتمام لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان سمیت مختلف شہروں میں ختم ِ نبوّت کانفرنسیں منعقد کی گئیں۔ جمعیت علمائپاکستان کے زیر اہتمام تمام بڑے شہروں میں ریلیاں،کانفرنسیں اور ختم نبوت کے موضوع پر اجتماعات منعقد کیے گئے ۔ یو م ختم نبوت

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں