65لاکھ کے ڈاکے ، یاسین سوہل کی اہلیہ سے موبائل چھین لیا گیا

 65لاکھ کے ڈاکے ، یاسین سوہل کی اہلیہ سے موبائل چھین لیا گیا

مانگا منڈی میں گھر سے 10 لاکھ کا سامان لوٹ لیا گیا، 3گاڑیاں، 5موٹرسائیکلیں چوری

لاہور( کرائم رپورٹر ) شہر میں چوری وڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں شہریوں سے تقریباً 65 لاکھ کی نقدی، موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس بی کے علاقہ میں ایم پی اے یاسین سوہل کی بیوی سے ڈاکو قیمتی موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔ مانگا منڈی میں ڈاکوؤں نے غیاث احمد کے گھر سے 10لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل،سبزہ زار میں طاہر کے گھر سے 8لاکھ ،فیکٹری ایریا میں فاروق احمد کے گھر سے 8لاکھ ، گارڈن ٹاؤن میں حماد کے گھر سے 6لاکھ ، مناواں میں ابراہیم کے گھر سے 7لاکھ ،شیرا کوٹ میں افضل کے گھر سے 5لاکھ ،نصیر آباد میں ارسلان کے گھر سے 4لاکھ ،شادمان میں رفیق احمد کے گھر سے 3لاکھ ،قلعہ گجر سنگھ میں زبیر کے گھر سے 2لاکھ ،مزنگ میں جاوید کے گھر سے 4لاکھ ،ملت پارک میں ریاض کے گھر سے 3لاکھ ،ریس کورس میں کامران کی فیملی سے ایک لاکھ ،اقبال ٹاؤن میں مہردین کی فیملی سے 80 ہزار ،گارڈن ٹاؤن میں فہیم کی فیملی سے 60 ہزار ،گڑھی شاہو میں عدنان سے 50ہزار اور موبائل، گلبرگ میں ڈاکوؤں نے عمران سے 30ہزار روپے ، موبائل ،لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ ماڈل ٹاؤن میں ذوالفقار،ڈیفنس میں شاہد،نصیر آباد میں زاہد کی گاڑیاں جبکہ شاہدرہ میں اظہار احمداورراوی روڈ میں صدیق ،قلعہ گجر سنگھ میں آصف،لیاقت آباد میں ندیم اور سمن آباد میں شہباز کی موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔ ڈاکے

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں