2 روز میں 2 پاکستانی شہید , بھارتی سفارتکار کی 2 بار طلبی

2 روز میں 2 پاکستانی شہید , بھارتی سفارتکار کی 2 بار طلبی

شکرگڑھ کے سرحدی گائوں جلالہ میں فائرنگ سے توقیر شہید‘بی ایس ا یف اہلکار گھس کرمیت بھی لے گئے

منگل کو چری کوٹ میں 70سالہ بزرگ شہید ہوا،آبادی کو نشانہ بنانے سے باز رہاجائے ‘احتجاجی مراسلے شکرگڑھ،اسلام آباد(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار، نامہ نگار خصوصی)دو روز میں بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے 2پاکستانی شہید ہوگئے جبکہ ان واقعات پر پاکستان کی سفارتی تاریخ میں پہلی بار بھارتی سفارتکاروں کو 2بار دفتر خارجہ طلب کیاگیا۔شکرگڑھ میں عالمی سرحد پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے توقیرنامی شہری شہید ہوگیا۔بی ایس ایف اہلکار پاکستانی حدود میں گھس آئے اور شہری کی میت بھی ساتھ لے گئے ۔بی ایس ایف نے گزشتہ روز صبح نوبجے بین الاقوامی سرحد پر واقع سرحدی گاؤں جلالہ شریف میں کھیتوں میں چارہ کاٹنے والے افراد پربلا اشتعال فائرنگ کر دی، جس سے 22سالہ نوجوان توقیر خان پیٹ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔باقی افراد نے بھاگ کر جان بچائی، بھارتی فوج نے شدید فائرنگ کرتے ہوئے 2گھنٹے تک میت کو اٹھانے نہ دیا،بعد میں بھارتی اہلکار پاکستانی حدود میں گھس کراس کی میت بھی اٹھا لے گئے ۔آخری اطلاعات تک رینجرز حکام کے بھارتی فورسز سے میت کی حوالگی کے لئے مذاکرات جاری تھے ۔دوسری جانب پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو گزشتہ رات ساڑھے نوبجے طلب کرکے شکرگڑھ واقعہ پر احتجاج کیا۔قبل ازیں منگل کے فائرنگ کے واقعہ پر دوپہر کے وقت سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا تھا ۔احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنانے سے با زرہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں