لواحقین کیلئے پیاروں کی میتیں حاصل کرنا بھی سوہان روح بنا دیا گیا

لواحقین کیلئے پیاروں کی میتیں حاصل کرنا بھی سوہان روح بنا دیا گیا

کبھی کہا جاتا ہے ادھر جاؤ کبھی کہا جاتا ہے وہاں جا ؤ صبح8بجے کے آئے ہوئے ہیں ، ورثا

لاہور(سٹاف رپورٹر سے )سانحہ گلشن پارک میں جان کی بازی ہارنے والوں کے غمزدہ لواحقین کیلئے اپنے پیاروں کی میتیں حاصل کرنا بھی سوہان روح بنا دیا گیا۔ میتیں وصول کرنے کیلئے آنے والے لواحقین غم کی تصویر بنے انتظامیہ کے ناقص انتظامات کاشکوہ کرتے رہے ،بعض لواحقین دہائی دیتے رہے کہ ہماری پیاروں کی میتوں کونو آموز ڈاکٹروں کے تجربے کیلئے رکھا گیاہے جب ان کے تجربات پورے ہوگئے تو میتیں ہمارے حوالے کر دی گئیں۔انتظامیہ کی جانب سے ڈیٹا اکٹھے کرنے اور متعلقہ افراد کو فراہم کرنے کیلئے انتہائی ناقص انتظامات کیے گئے تھے جس پر لواحقین پریشان نظر آئے ۔اس موقع پر بعض لواحقین خاصے مشتعل نظر آئے لواحقین کا کہنا تھا کہ ایک تو پہلے ہی ہم پر غم کے پہاڑ ٹوٹ گئے ہیں دوسرا ہمیں ہمارے پیاروں کی میتوں کے حصول کیلئے بھی چکر لگانے پڑ رہے ہیں کبھی کہا جاتا ہے ادھر جاؤ کبھی کہا جاتا ہے وہاں جا ؤ صبح8بجے کے یہاں پر آئے ہوئے ہیں اور اب دوپہرکے 2بجنے والے ہیں لیکن ابھی تک ہمیں میتیں نہیں دی گئیں۔63میتوں میں سے 4 کی رات گئے تک شناخت نہ ہو سکی جبکہ ایک ڈیڈ باڈی مبینہ خودکش حملہ آور کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں