اسلام پورہ : تکہ شاپ پر 3 ملازمین کے گلے کاٹ دیئے گئے , چوتھا زخمی

اسلام پورہ : تکہ شاپ پر 3 ملازمین کے گلے کاٹ دیئے گئے , چوتھا زخمی

مالک دکان بنددیکھ کر ملازمین کو فون کرتارہا،سب کے نمبر بند تھے ، انسانی خون باہر آنے پر تالے توڑے گئے ،3نے دم توڑدیا،ایک زخمی جبکہ ایک ملازم غائب تھا

مرنیوالوں میں مالک کا بھتیجا بھی شامل ،تہرے قتل کا مقدمہ مفرور ملازم کیخلاف درج ،جاوید نے آنکھوں میں مرچیں ڈالیں اور گلے کاٹے :زخمی زین العابدین لا ہور (کر ا ئم ر پو ر ٹر سے )لا ہور کے گنجا ن آ با د معروف با زار اسلا م پو رہ میں رحیم تکہ شاپ کے 3 ملازمین کو گلے کاٹ کر ماردیا گیا جبکہ چو تھا ملا ز م شدیدزخمی ہوگیا،ان چاروں کا 5واں ساتھی لاپتہ ہے جس پر شبہ کیا جارہاہے کہ خونیں کھیل اس نے کھیلا ہے۔ بتایاگیاہے کہ 3افر اد کے قتل کے با رے میں اس وقت معلو م ہو ا جب بند د کا ن سے انسا نی خو ن با ہر نکلا اوردیگر دکا ند ار وں نے تکہ شاپ کا گیٹ تو ڑ ڈالا،اند ر ملا ز مین کی لا شیں پڑ ی ہوئی تھیں جن کے گلے کاٹے گئے تھے ،3موقع پر دم توڑ چکے تھے جبکہ چو تھے کی سا نسیں چل رہی تھیں ،جسے فو ری طو ر پر مقا می ہسپتا ل پہنچا یا گیا ۔تہر ے قتل کی خو نیں وار دات کے بعد علا قے میں خو ف وہر اس پھیل گیا ،اطلا ع پر پو لیس اور دیگر امدادی ٹیمیں بھی پہنچ گئیں ۔پو لیس نے لا شیں پو سٹما ر ٹم کے لئے بھجواکر مقتو لین کے ورثاکو بھی اطلا ع کر دی جبکہ تفتیشی ٹیم نے مو قع سے فنگر پر نٹس اوردیگر شواہد جمع کئے ۔پو لیس ذرائع کے مطا بق یہ خو نیں کھیل منگل اور بد ھ کی درمیا نی شب کو کھیلا گیااورقاتل رات کے اندھیرے میں فرار ہوگیا ۔بتا یا گیا ہے کہ اسلا م پو رہ کی معرو ف نو ری بلڈ نگ میں رحیم تکہ شاپ پر 5 نو جو ان کا م کر تے تھے گز شتہ صبح ما لک جب دکا ن پر آ یا تو اس نے دیکھا کہ دکا ن کو تالالگا ہواہے اس نے پانچوں لڑ کو ں کے مو با ئل پر کا ل کی تو تما م کے فو ن بند ملے ،اسی اثنا میں پتہ چلاکہ دکان سے خون باہر آرہاہے جس پر دکان کے تالے توڑے گئے تو3 ملا ز م لڑ کو ں 17سا لہ عمر ،25سا لہ نعیم اور18سا لہ شہر یا رکی سر کٹی لا شیں ملیں جبکہ چو تھا نو جو ان قا ر ی زین العا بد ین شد ید زخمی تھا اور پا نچو اں ملا ز م جا ویدغائب تھا۔پولیس کاکہناہے کہ5ویں ملازم کی گرفتاری اس تہرے قتل کے راز سے پردہ اٹھائے گی ۔تفتیشی افسر نے بتا یا کہ ہسپتا ل میں ز خمی قا ر ی ز ین العا بد ین نے بیا ن د یا ہے کہ ہم سب اکٹھے کھا نا کھا رہے تھے کہ جا و ید نے ہما ر ی آ نکھو ں میں مر چیں ڈا ل دیں اورتیزدھار آلے سے تینوں کے گلے کاٹ دئیے اور مجھ پر بھی حملہ کیا لیکن میں بھاگ کر واش روم میں گھس گیا،پھر مجھے ہوش نہ رہا۔اسلا م پو ر ہ پو لیس نے اس بیان پر تہر ے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔قتل ہونیوالوں میں تکہ شاپ کے مالک محمد رحیم کا بھتیجا بھی شامل ہے جبکہ زخمی زین العابدین مظفر گڑھ کا رہائشی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں