سینیٹر فرحت اللہ بابر کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے سینیٹر فرحت اللہ بابر کو نااہل قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی ، جس میں وفاقی سیکرٹری انصاف و قانون
کراچی (سٹاف رپورٹر)انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے سینیٹر فرحت اللہ بابر کو نااہل قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی ، جس میں وفاقی سیکرٹری انصاف و قانون ، سیکرٹری کمیٹی برائے انسانی حقوق ،سینیٹ ، الیکشن کمیشن ، فرحت اللہ بابر ، ڈی جی رینجرز ، چیئرمین پیمرا اورنجی ٹی وی چینل کے سی ای او کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیاکہ انسانی حقوق کمیشن برائے جنوبی ایشیا حکومتی کارکردگی ، انسانی حقوق کی پامالی ، این جی اوز کی سرگرمیوں کی رپورٹ مرتب کرکے اقوام متحدہ ، یونیسیف اور یورپی یونین کے ساتھ ساتھ متعلقہ ممالک کے سربر اہان کو بھی ارسال کرتا ہے ، نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سینیٹر فرحت اللہ بابر نے انسانی حقو ق سے متعلق رپورٹ کو جھوٹ اور متعصبانہ قرار دیتے ہوئے انسانی حقوق کمیشن برائے جنوبی ایشیا کو جعلی قرار دیا اور ان کے ادارے کی کردار کشی کی ، مذکورہ پروگرام میں افواج پاکستان اور پاکستان رینجرز کی بھی تضحیک کی گئی ۔ فرحت اللہ بابر