خیبرپختونخوا :تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کیلئے جوائنٹ سیکیورٹی کمیٹی تشکیل

خیبرپختونخوا :تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کیلئے جوائنٹ سیکیورٹی کمیٹی تشکیل

خیبرپختونخوا میں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کیلئے جوائنٹ سیکیورٹی کمیٹی تشکیل دے دی گئی

پشاور(اے این این) خیبرپختونخوا میں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کیلئے جوائنٹ سیکیورٹی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی اقدامات سے متعلق رپورٹ تیار کرے گی۔ کمیٹی میں سیکرٹری تعلیم، آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی مردان اور ڈی آئی جی آپریشن شامل ہیں۔ جوائنٹ کمیٹی صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی تعلیمی اداروں کیلئے جاری کئے گئے ایس او پی پرعملدرآمد کا جائزہ اور اس حوالے سے اپنی رپورٹ تیار کرے گی۔ آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق کمیٹی کو7یوم میں اپنی رپورٹ مکمل کر کے سینٹرل پولیس آفس ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں