گرما گرم تقریر :فرحت اللہ بابر زرداری کی ترجمانی سے فارغ

گرما گرم تقریر :فرحت اللہ بابر زرداری کی ترجمانی سے فارغ

سینیٹ میں الوداعی خطاب کرتے ہوئے فرحت بابر نے پارٹی پر تنقید کی تھی

اسلام آباد(دنیا نیوز)پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر کو سینیٹ میں گرما گرم تقریر مہنگی پڑ گئی، آصف علی زرداری نے انہیں اپنے ترجمان کے عہدہ سے فارغ کردیا۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر نے سینیٹ میں الوداعی خطاب کرتے ہوئے اپنی ہی جماعت پر تنقید کی تھی۔انہوں نے کہا تھا پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کی بالادستی سے ہٹ گئی ہے جس پر قیادت نے نوٹس لیتے ہوئے ان سے تمام پارٹی عہدے واپس لے لئے ہیں۔فرحت اللہ بابر سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان کے عہدے پر فائز تھے ۔ذرائع کاکہنا ہے فرحت اللہ بابرپارٹی کیخلاف بیان دینے پر زیرعتاب آئے ہیں۔ تاہم نفیسہ شاہ کا کہنا تھا فرحت اللہ بابر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل ہیں اور رہیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں