دبئی سے اسمگل کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ کا کنٹینر پکڑا گیا

دبئی سے اسمگل کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ کا کنٹینر پکڑا گیا

چھالیہ جبل علی پورٹ دبئی سے جعلسازی کے ذریعے بھیجی گئی تھی ، کسٹم حکام کنٹینر بلوچستان انٹرپرائز کے نام پراین ایل سی ڈرائی پورٹ کوئٹہ کیلئے منگوایا گیا تھا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹم نے پورٹ قاسم پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے اسمگل ہونے والی بھاری مقدار میں چھالیہ کا کنٹینر پکڑ لیا۔ کسٹم حکام کے مطابق مذکورہ چھالیہ جبل علی پورٹ دبئی سے جعلسازی کے ذریعے بھیجی گئی تھی۔ ماڈل کسٹم کلکٹریٹ کے مطابق درآمد شدہ کنٹینر کی اسکروٹنی کی گئی، جس سے پتا چلا کہ مذکورہ چھالیہ کا کنٹینر بلوچستان انٹرپرائز کے نام پراین ایل سی ڈرائی پورٹ کوئٹہ کے لیے منگوایا گیا تھا۔ کسٹم عملے نے کنٹینر کو قبضے میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔ پکڑی گئی چھالیہ کی قیمت کروڑوں روپے ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں